پولیس نے8 کروڑ روپے چُرانے والے ڈکیت میاں بیوی گرفتار کرلئے

اتراکھنڈ پولیس نےجوڑے کے قبضے سے 21 لاکھ روپے موقع پر برآمد کرلی

0 80

اتراکھنڈ(شوریٰ نیوز)پولیس نے8 کروڑ روپے چُرانیوالے ڈکیت میاں بیوی گرفتار کرلئے،اتراکھنڈ پولیس نےجوڑے کے قبضے سے 21 لاکھ روپے موقع پر برآمد کرلی، بھارت میں میاں بیوی نے 10 جون کو کیش مینجمنٹ فرم کے دفتر سے 8 کروڑ روپے چُرا لیے تھے ، گردوارے کی انتظامیہ نے پولیس کی درخواست پر شربت کے اسٹالز لگائے۔پولیس کی توقع کے عین مطابق ملزم جوڑا بھی شربت پینے ایک اسٹال پر آیا اور ماسک اتار کر شربت پینے لگا۔ سادہ لباس میں موجود پولیس اہلکاروں نے انھیں پہچان لیا لیکن رش اتنا تھا کہ گرفتاری ممکن نہ تھی۔سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے ملزمان کا تعاقب کیا اور ڈکیتی کرنے والی سرغنہ مندیپ کور اور اس کے شوہر جسوندر سنگھ کو ان کے گھر کے نزدیک سے گرفتار کرلیا۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ جوڑے کے قبضے سے 21 لاکھ روپے کی رقم موقع پر ہی برآمد کرلی جب کہ مزید 6 کروڑ روپے ان کی نشاندہی پر برآمد کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.