صدارتی انتخابات: مشی گن کی مسلم کمیونٹی کا ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان

0 116

امریکی ریاست مشی گن کی مسلم کمیونٹی نے صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

مشی گن میں انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 5 نومبر کو امریکا میں نئی تاریخ رقم ہو گی،کبھی ہمت نہیں ہاروں گا، آخری وقت تک مقابلہ کروں گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے اگست 2021ء میں ناکام انخلا پر روس اور چین نے امریکا کو کاغذی شیر کہا، اگر میں امریکا کا صدر ہوتا تو روس کبھی بھی یوکرین پر حملہ نہ کرتا۔

سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کروں گا، صدر منتخب ہوا تو خصوصی وکیل جیک سمتھ کو ایک منٹ میں فارغ کر دوں گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.