چین یوکرین جنگ کے خاتمےکیلئےروس پر دباؤ ڈالے، اولف شولز

لی چیانگ کی سربراہی میں چینی وفد ان دنوں جرمنی کے د ورے پر ہے ،جرمن چانسلر

0 67

برلن(شوریٰ نیوز) چین یوکرین جنگ کے خاتمےکیلئےروس پر دباؤ ڈالے، لی چیانگ کی سربراہی میں چینی وفد ان دنوں جرمنی کے د ورے پر ہے، اولف شولز نے چین سے اپیل کی ہے کہ وہ یوکرین کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے کے لیے روس پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔جرمن چانسلر نے چین سے یہ اپیل چینی حکومت کے سربراہ اور اسٹیٹ کونسل کے پریمیئر لی چیانگ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔لی چیانگ کی سربراہی میں چینی وفد ان دنوں جرمنی کے د ورے پر ہے۔ جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ میں چینی حکومت سے دوبارہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ یوکرین کے خلاف جنگ کے خاتمے کے لیے روس پر اپنا اثر ورسوخ استعمال کرے۔ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا مستقل رکن ہونے کی حیثیت سےچین پر بہت خاص ذمے داری عائد ہوتی ہے۔جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ یہ بہت اہم ہے کہ چین جارحیت پسند روس کو ہتھیار فراہم نہ کرنے کی بات پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایٹمی ہتھیار استعمال نہ کرنے کے حوالے سے واضح موقف اپنانے پر بھی چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.