روس کا ترکیہ اور شام میں سنجیدہ مذاکرات کیلئے فعال کردار ادا کرنے کا اعلان

0 121

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے تصدیق کی ہے کہ ترکیہ اور شام مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی سنجیدہ خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک انٹرویو میں کہاکہ ماسکو دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لئے فعال کردار ادا کرے گا، شام کی حکومت اپنی سرزمین سے ترک فوجی یونٹوں کو واپس بلانے کا فیصلہ لینے کی ضرورت پر اصرار کر رہی ہے۔

سرگئی لاوروف نے مزید کہا کہ ترکیہ اصولی طور پر شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے اپنی وابستگی کا اظہار کرتا ہے لیکن وہ اپنی افواج کے انخلا کے معاملے پر بعد میں بات کرنے کی تجویز دے رہا ہے، دو دارالحکومتوں میں ہم جلد از جلد مذاکراتی عمل کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے فعال طور پر کام کریں گے۔

روسی وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شام میں استحکام کے حصول اور مشرق وسطیٰ میں سلامتی کو بڑھانے کے لئے شام اور ترکیہ کے تعلقات کو معمول پر لانے کی بہت اہمیت ہے، روس دمشق اور انقرہ کے درمیان اختلافات پر قابو پانے کے لئے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.