افغان ناظم الامور سے بلااجازت ملاقات، مالدیپ نے پاکستان سے ہائی کمشنر کو واپس بلا لیا

0 106

مالدیپ نے افغان ناظم الامور سے غیرسرکاری ملاقات کرنے پر پاکستان سے اپنے ہائی کمشنر محمد طحہ کو واپس بلا لیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مالدیپ کی وزارت خارجہ نے کہا کہ مالدیپ کے ہائی کمشنر محمد طحہ اور افغان ناظم الامور سردار احمد شکیب کے درمیان دو روز قبل ہونیوالی ملاقات کی حکومت نے اجازت نہیں دی تھی جس پر مالدیپ حکومت نے مناسب کارروائی کی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق محمد طحہ کا نام اسلام آباد میں مالدیپ مشن کی ویب سائٹ سے ہٹا کر انھیں واپس بلا لیا گیا ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.