فلپائن، ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی،1 شخص ہلاک ، نو افراد لاپتہ

صوبہ داواؤ اورینٹل میں ڈوبنے والی کشتی میں کم از کم 24 افراد سوار تھے

0 65

منیلا (شوریٰ نیوز)فلپائن، ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی،1 شخص ہلاک ، نو افراد لاپتہ صوبہ داواؤ اورینٹل میں ڈوبنے والی کشتی میں کم از کم 24 افراد سوار تھے،فلپائن میں ایک ماہی گیر کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ نو افراد لاپتہ ہوگئے ۔ ادارے کے مطابق فلپائنی کوسٹ گارڈ نے بتایا جنوبی فلپائن کے صوبہ داواؤ اورینٹل میں ماہی گیر وں کی ایک کشتی ڈوب گئی۔ جس میں کم از کم 24 افراد سوار تھے۔ ساحلی محافظوں نے بتایا کہ حادثے کے فوری بعد قریبی علاقے میں ماہی گیری کی کشتیوں نے ریسکیو کارووائی کرتے ہوے عملے کے چودہ افراد کو بچا لیا ۔ ساحلی محافظوں کا مزید کہنا ہے کہ ایک ڈوبنے والوں میں سے ایک شخص کی لاش نکالی گئی جبکہ دیگر نو لا پتہ افراد کی تلاش جاری ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.