معدنیات کی ویلیوایڈیشن سے 200 ارب ڈالر کی برآمدات ممکن

معدنیات ملک کو معاشی بحران سے نکال کر ترقی پر گامزن کرسکتی ہیں

0 71

کراچی (شوریٰ نیوز)معدنیات کی ویلیوایڈیشن سے 200 ارب ڈالر کی برآمدات ممکن،معدنیات ملک کو معاشی بحران سے نکال کر ترقی پر گامزن کرسکتی ہیں، معدنیات کی ویلیو ایڈیشن کر کے 150 سے 200 ارب ڈالر کی برآمدات ممکن ہے۔سول ملٹری اسپیشل انویسٹمنٹ کونسل اپنی سرمایہ کاری کی حکمت عملی میں معدنیات سے کیمیکلز کی تیاری کے غیر روایتی شعبے کو بھی شامل کرے تاکہ ویلیوایڈڈ معدنی مصنوعات کی کھربوں ڈالر کی عالمی تجارت میں پاکستان بھی اپنا اہم حصہ شامل کر سکے۔پاکستان 92 اقسام کی معدنیات سے مالا مال ہے جس کی ویلیو ایڈیشن کو فروغ دے کر پاکستان عالمی سطح پر نئی کیمیکلز مصنوعات متعارف کرانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فی الوقت پاکستان سے خام معدنیات نکال کر سستے داموں پر برآمد کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.