اسٹیٹ بینک کاعیدالاضحیٰ پر بینک کی تعطیلات کا اعلان

بینکس 29 جون سے3 جولائی تک بند رہیں گے،چار جولائی سے کھلیں گے

0 62

کراچی(شوریٰ نیوز)اسٹیٹ بینک کاعیدالاضحیٰ پر بینک کی تعطیلات کا اعلان ،بینکس 29 جون سے3 جولائی تک بند رہیں گے،چار جولائی سے کھلیں گے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی و مائیکرو فنانس بینکس 29 اور 30 جون کو بند رہیں گے۔اعلامیے کے مطابق ملک بھر کے تمام بینکس عوامی لین دین کے لیے جمعرات سے اتوار تک بند رہیں گے اور پیر سے کھلیں گے۔پیر کو بھی نئے مالی سال کے آغاز پر بینکس عوامی لین دین کے لیے بند ہوں گے جبکہ منگل چار جولائی سے تمام سرکاری و نجی بینکس اور مائیکرفنانس ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.