برآمد کنندگان نے انکم آرڈیننس میں 99 ڈی کی نئی شق مسترد کردی

عمل درآمد سے صنعتیں بیرون ملک منتقل ہو سکتی ہیں،چیئرمین،پاکستان اپیرل فورم

0 79

کراچی(شوریٰ نیوز) برآمد کنندگان نے انکم آرڈیننس میں 99 ڈی کی نئی شق مسترد کردی،عمل درآمد سے صنعتیں بیرون ملک منتقل ہو سکتی ہیں،برآمدکنندگان نے انکم آرڈیننس میں99ڈی کی نئی شق کی شمولیت کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ مجوزہ شق پر عملدرآمد ملک سے سرمائے کے پرواز کا باعث بنے گا اور مقامی صنعتیں بیرون ملک منتقلی پر مجبور ہوجائیں گی۔پاکستان اپیرل فورم کے چیئرمین جاوید بلوانی نے بتایا کہ مجوزہ نئی شق پر عمل درآمد کی صورت میں وہ تاجر وصنعتکار جو باقاعدگی سے ٹیکسوں کی ادائیگیاں کررہے پر گزشتہ 5سال کے دوران کسی بھی وجہ سے ان کی بڑھی ہوئی آمدنی یا منافع پر اضافی ٹیکس عائد کردیا جائے گا، حکومت کے اس غیردانشمندانہ اقدام سے برآمدکنندگان سمیت دیگر تجارت وصنعتی حلقوں میں شدید اضطراب پایا جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.