جرمنی میں حکومتی اتحاد کا شیرازہ بکھر گیا، قبل از وقت انتخابات متوقع

0 119

جرمنی میں کے چانسلر اولاف شولز نے اپنے وزیر خارجہ لنڈنر کو برطرف کر دیا ہے اور قبل از انتخابات کا عندیہ دیا ہے۔

امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے چند گھنٹوں بعد یورت کی سب سے بڑ ی معیشت میں سیاسی افراتفری پھیل گئی ہے۔

فری ڈیموکریٹس (ایف ڈی پی) پارٹی کے وزیر خزانہ کرسچن لنڈنر کو برطرف کرنے کے بعد توقع ہے کہ شولز اپنی سوشل ڈیموکریٹس اور گرینز کے ساتھ اقلیتی حکومت کی سربراہی کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوری میں چانسلر اولاف شولز کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائے گا، توقع ہے کہ یورپ کی سب سے بڑی معیشت میں قبل از انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.