ٹرمپ کے کہنے پر بھی عہدہ نہیں چھوڑوں گا، سربراہ امریکی فیڈرل ریزرو

0 101

امریکا کے فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاؤل نے کہا ہے کہ اگر نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ حکم دیں گے تو بھی وہ عہدہ نہیں چھوڑیں گے۔

پاؤل نے فیڈرل ریزرو کی پالیسی میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں شرکت کی جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ اگر ان سے پوچھا گیا تو کیا وہ استعفیٰ دیں گے تو جواب میں جیروم پاؤل نے ’نہیں‘ کہا۔

واضح رہے کہ جیروم پاؤل کے ٹرمپ کے ساتھ ان کے پہلے دور میں تعلقات کشیدہ تھے اور اس بات کی وسیع توقعات ہیں کہ واپس آنے والے صدر پاؤل کو ہٹانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب فیڈرل بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ ان کی مدت ختم ہونے سے پہلے انہیں ہٹانے کی کوشش کی قانون کے تحت اجازت نہیں ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.