ایکواڈور کی جیل میں بدترین تصادم، 15 قیدی ہلاک، 14 زخمی

0 110

ایکواڈور کی سب سے بڑی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپوں میں 15 قیدی ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹ میں جیل انتظامیہ کے حوالےسے بتایا کہ جنوب مغربی شہر گویاکیل کی لیٹورل جیل میں جھڑپیں گزشتہ روز شروع ہوئیں، انتظامیہ کے مطابق پولیس اور مسلح افواج کے دستوں نے جیل کا مکمل کنٹرول حاصل کر کے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا۔

حکام نے واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کر دی، اس جیل میں منظم جرائم اور منشیات کی سمگلنگ کے گروہوں سے منسلک قیدیوں کے درمیان اکثر جھڑپیں ہوتی رہی ہیں، ایکواڈورکے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق فروری 2021ء سے اب تک ایسے واقعات میں 400 سے زیادہ قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.