اسرائیل کواسلحے کی فروخت روکنے سے متعلق 3 بل امریکی سینیٹ میں مسترد

0 110

امریکی سینیٹ نے اسرائیل کو غزہ جنگ کے دوران اسلحے کی فروخت روکنے سے متعلق 3 بل مستردکردیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ نے غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے سے روکنے سے متعلق 3 قراردادیں کثرت رائے سے مسترد کردیں۔

امریکی سینیٹ میں ٹینک کےگولوں کی فروخت روکنے کا بل 18 کےمقابلےمیں 79 ووٹوں سے اور مارٹرگولوں کی فروخت روکنےکا بل 19 کےمقابلے میں 78 ووٹوں سے مستردکیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق سینیٹ نے اسرائیل کواسمارٹ بم کٹس کی فراہمی روکنےکابل 17 کے مقابلےمیں 80 ووٹوں سےمسترد کیا۔خیال رہے کہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو اسلحے کی فروخت روکنے سے متعلق قرارداد سینیٹر برنی سینڈرز کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.