کتنے فیصد سعودی نوجوان ناخوش ہیں اور کیوں؟

0 101

کسی بھی ملک کے نوجوان اس ملک کا اثاثہ اور روشن مستقبل کی نوید ہوتے ہیں سعودی عرب کے 62 نوجوان خوش نہیں ہیں۔سعودی عرب کے 62 فیصد نوجوان ناخوش ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنی موجودہ آمدنی کو نا کافی سمجھتے ہیں۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق لیبر مارکیٹ کی سروے سے معلوم ہوا ہے کہ مملکت کے 62 فیصد نوجوان خوش نہیں ہیں اور ان کا خیال ہے کہ ان کی تنخواہ کافی نہیں ہے۔اس سروے رپورٹ پر وزیر ہیومن ریسورسز انجینئر احمد الراجحی نے کہا ہے کہ ان نوجوانوں کا کہنا ہے کہ کام کی نوعیت اور محنت کے مقابلے میں ان کو دی جانے والی تنخواہ کم ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’اس وقت وزارت کے سامنے تنخواہوں کے حوالے سے کچھ سفارشات موجود ہیں جن پر غور کیا جارہا ہے جب کہ کمپنیوں اور تجارتی اداروں کے مالکان کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تنخواہوں پر نظر ثانی کریں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.