یوگنڈا میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی، 9 افراد ہلاک، 40 مکان تباہ ہوگئے

0 103

یوگنڈا میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 9 افراد ہلاک جبکہ 40 مکان مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یوگنڈا کے مشرقی ضلع بلمبولی میں بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے 9 افراد ہلاک ہوئے اور مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، ضلع بلمبولی کے اسسٹنٹ چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر رمضان تولہ نے بتایا کہ گزشتہ رات تین ذیلی کاؤنٹیوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔

انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ صبح سے اب تک 9 نعشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ مزید اموات کا خدشہ ہے کیونکہ بہت سے مکانات تباہ گئے ہیں، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حکومت سرکاری سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں،خوراک اور عارضی پناہ گاہوں کی صورت میں انسانی امداد بھیجے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.