ٹرمپ کی امریکی ڈالر کیلئے برکس اتحاد کو دھمکی مہنگی پڑے گی: روسی صدر

0 106

ڈونلڈ ٹرمپ کے برکس ممالک کے خلاف بیان پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

ترجمان ایوان صدر کے مطابق ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی ڈالر کے لیے برکس اتحاد کو دھمکی مہنگی پڑے گی، ڈونلڈ ٹرمپ کی خام خیالی ہے کہ وہ برکس ممالک پر ٹیکس عائد کر کے ڈالر کی قدر میں اضافہ کر لے گا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ انہوں نے کہا کہ متعدد ممالک میں ڈالر کی قدر کم ہو رہی ہے، روس شام کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، روس شام کی امداد جاری رکھے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.