بھارتی پروپیگنڈے کیخلاف بنگلادیش کی سیاسی جماعتیں متحد ہو گئیں

0 102

بھارت کی جانب سے بنگلا دیش کیخلاف پروپیگنڈا کا مقابلہ کرنے کے لیے سیاسی جماعتیں متحد ہو گئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کے عبوری وزیراعظم محمد یونس سے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے ملاقات کی جس میں جماعتوں نے قومی اتحاد پر حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔

بنگلا دیشی سیاسی جماعتوں کیساتھ میٹنگ بھارت کی جانب سے پروپیگنڈے پر بلائی گئی تھی۔

بھارت میں بنگلا دیشی اسسٹنٹ ہائی کمیشن پر حملہ اور پروپیگنڈا میٹنگ میں زیرِبحث رہا۔ سیاسی جماعتوں نے وزیراعظم کو بھارت کیساتھ تعلقات پر نظرثانی کا مشورہ دیا۔

کچھ جماعتوں نے بھارتی پروپیگنڈے سے نمٹنے کیلئے عوامی رابطہ سیل قائم کرنے کی تجویز دی۔ اجلاس میں بھارت کی جانب سے بنگلا دیش کیخلاف مسلسل پروپیگنڈے کی مذمت بھی کی گئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.