اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا ترک، قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ، شام کی صورتحال پر گفتگو

0 118

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کا ترک اور قطری وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

انتونیوگوتریس نے حاقان فیدان اور محمد بن عبدالرحمان الثانی سے رابطے میں شام کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے شام کو درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹنے کا مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ شام میں تباہ شدہ اداروں کو عوامی خدمت کے لئے جلد بحال کیا جائے گا، شام میں انسانی حقوق کی مزید خلاف ورزیاں مسائل کو بڑھائیں گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.