شام میں جنگ کے بعدامن اور استحکام کی ضرورت ہے: عبوری وزیراعظم محمد البشیر

0 117

شام کے عبوری وزیراعظم محمد البشیر نے کہا کہ شام میں چودہ سالہ جنگ کے بعدامن اور استحکام کی ضرورت ہے۔

شام کے عبوری وزیراعظم محمد البشیر نے عرب ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کےامن استحکام کا وقت آگیا ہے جنگ سے تباہ شدہ ملک کو مل کر بحرانوں سے نکالیں گے، کابینہ کی تشکیل کیلئے اسد حکومت کے ارکان سے بھی ملاقات کی، انتطامی امور چلانے کیلئے پرانی حکومت کے ارکان کی ضرورت ہے۔

محمد البشیر نے مزید کہا کہ ہمارے پاس آئینی نظام نہیں، عوام کی خدمت پر فوکس کریں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.