روس پر حملوں میں امریکی میزائلوں کا استعمال پاگل پن ہے، ٹرمپ

0 111

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کی جانب سے روس میں امریکی میزائلوں کے استعمال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے پاگل پن قرار دیا ہے۔

جوبائیڈن انتظامیہ نے یوکرین کو امریکی میزائل استعمال کرنے کی اجازت دی تھی جس پر ٹرمپ نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین امریکی میزائل استعمال کر رہا ہے یہ پاگل پن ہے یوکرین سےمتعلق امریکی پالیسی کو تبدیل کریں گے ہم یوکرین روس جنگ کو بڑھا رہے ہیں اور صورتحال مزید خراب کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ یوکرین کو امریکی میزائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے تھی۔

دوسری جانب روس نے جواب دیا ہے کہ امریکی میزائل کا استعمال کرتے ہوئے یوکرین کے تازہ حملوں کا بھرپور جواب دیں گے۔

یوکرین نے امریکی میزائل استعمال کر کے روس کے جنوبی شہر میں فوجی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا جس میں یوکرین نے اڈے پر 6 امریکی ساختہ اےٹی اےسی ایم ایس میزائلوں سےحملہ کیا۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کو امریکی میزائل کے استعمال کا جواب دیا جائے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.