اسرائیل کے احتجاج کے باوجود غزہ پر خاموش نہیں رہیں گے، آئرلینڈ

0 119

آئرلینڈ کے وزیراعظم ٹاوسیچ سیمون ہیرس نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ڈبلن میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے جیسے احتجاج کے باوجود غزہ پر ان کی مظالم کے حوالے سے خاموش نہیں ہوں گے۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کے وزیراعظم سیمون ہیرس نے اسرائیلی وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے انہیں تباہ کن سفارت کاری کرنے سے جوڑ دیا تاہم کہا کہ آئرلینڈ کی جانب سے اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت بھی جاری رہے گی۔

غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئ ےانہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی حمایت کرنا آئرلینڈ کے لیے فخر کی بات ہے۔

سیمون ہیرس نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ جانتے ہیں میں کس چیز کو قابل مذمت سمجھتا ہوں؟ بچوں کو قتل کرنا، میں خیال میں یہ قابل مذمت ہے، میں غزہ میں ہونے والے قتل عام کو قابل مذمت سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آپ جانتے ہیں میں کس اقدام کو قابل مذمت سمجھتا ہوں؟ لوگوں کو بھوک سے نڈھال کرنا اور انسانی بنیاد پر امداد تک رسائی نہ دینا قابل مذمت ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ ہفتے آئرلینڈ میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کرتےہوئے کہا تھا کہ آئرلینڈ کی حکومت اسرائیل مخالفت اقدامات کر رہی ہے۔

اسرائیل کا یہ اقدام آئرلینڈ کی جانب سے عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف غزہ میں نسل کشی کے کیس کی حمایت کے بعد سامنے آیا تھا۔

آئرلینڈ کے وزیرخارجہ مائیکل مارٹن نے کہا تھا کہ عالمی عدالت میں اس کیس کی حمایت کرنے کا مقصد بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے سوا کچھ نہیں ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.