کرد عوام کیلئے تحفظ شام کے محفوظ مستقبل کیلئے بہت اہم ہے: جرمنی

0 103

جرمن وزیر خارجہ انالینا بیربوک نے کہا ہے کہ کرد عوام کیلئے تحفظ شام کے محفوظ مستقبل کیلئے بہت اہم ہے

انقرہ میں ترک ہم منصب حکان فدان سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ کردوں کیلئے سلامتی شام کے آزاد اور محفوظ مستقبل کیلئے ضروری ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کے دوران جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ شام میں کرد فورسز کے ساتھ کسی بھی کشیدگی کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے شمالی شام میں ترک فوج اور انقرہ کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کی شامی دفاعی فورسز کے ساتھ لڑائی میں تازہ تشدد پر تشویش کا اظہار کیا۔

جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ ہزاروں کرد شام میں منبج اور دیگر مقامات سے فرار ہو رہے ہیں یا تازہ تشدد کے خوف میں مبتلا ہیں، ہماری مشترکہ سلامتی کے مفادات کردوں کے ساتھ کشیدگی کے سبب خطرے میں نہیں پڑنے چاہئیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.