حوثیوں کا ایک ہفتے میں تیسرا بیلسٹک میزائل حملہ، بھگدڑ مچنے سے 25 اسرائیلی زخمی

0 108

یمن کے حوثیوں نے ایک بار پھر اسرائیل کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا جس سے اسرائیلی شہروں میں بھگدڑ مچ گئی۔

اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ حوثیوں نے وسطی اسرائیل کے شہروں کی جانب بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا جسے اسرائیلی دفاعی نظام نے گرا دیا۔

رپورٹ کے مطابق میزائل کے اسرائیلی حدود میں داخل ہونے کے بعد سائرن بجنے لگے جس کے بعد لوگ جان بچانے کے لیے زیرزمین بنکرز کی جانب بھاگے اور اس دوران بھگدڑ مچ گئی۔

اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ حملے سے بچنے کی کوشش میں 24 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ ایک خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جس کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر کیا جانے والا یہ تیسرا حملہ ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.