2025 میں اُڑان بھرنے والی فلائٹ 2024 میں لینڈ کرے گی، مگر کیسے؟

0 113

وقت ہمیشہ آگے جاتا ہے مگر نئے سال سے جڑا ہانگ کانگ سے لاس اینجلس کا فضائی سفر مسافروں کو پچھلے سال میں واپس لے جائے گا۔

ہانگ کانگ سے لاس اینجلس جانے والیCathay Pacific ائیرلائن کی پرواز CX 880کے خوش قسمت مسافر نئے سال کا جشن دو بار منائیں گے۔

یہ منفرد سفر 2025 میں پرواز کے آغاز اور 2024 میں واپسی کے ساتھ مکمل ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ سے پرواز یکم جنوری سال 2025 کی رات 12 بج کر 38 منٹ پر اُڑی اور پھر حیران کن طور پر لاس اینجلس میں 31 دسمبر 2024کو رات 8 بج کر 55 منٹ پر لینڈ کرے گی۔

دراصل ہانگ کانگ لاس اینجلس سے وقت میں 16 گھنٹے آگے ہے۔

2025 میں اُڑان بھرنے والی فلائٹ 2024 میں لینڈ کرے گی، مگر کیسے؟

اس لیے جب اس منفرد پرواز کے مسافر فلائٹ میں بیٹھے تو اس وقت ہانگ کانگ میں نیا سال شروع ہوچکا تھا اور جب وہ لاس اینجلس پر لینڈ کریں گے تو وہاں نئے سال کے آغاز میں کچھ گھنٹے باقی ہوں گے۔

یوں اس دلچسپ پرواز کے مسافر سال نو سے پچھلے سال میں واپس پہنچیں گے اور ایک بار پھر نئے سال کا جشن منائیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.