امریکا: 24 گھنٹوں میں تیسرا بڑا حملہ، کلب کے باہر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک 9 زخمی

0 107

امریکا کے نیو یارک شہر کے نائٹ کلب کے باہر نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے 2افراد ہلاک جبکہ09 افراد زخمی ہوگئے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے وقت شہریوں کی بڑی تعداد کلب سے باہر نکل رہی تھی، حملہ آوروں نے چلتی گاڑی سے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نیو یارک پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ انسداد دہشتگردی SWAT ٹیم کو طلب کرلیا گیا، پولیس کے مطابق ابھی تک کسی مشتبہ شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔

یہ واقعہ اسی روز پیش آیا جب نیو اورلینز میں نئے سال کے دن ایک ٹرک نے بھی شہریوں کو کچل کر رکھ دیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔

جبکہ لاس ویگاس میں صدر ٹرمپ کے ہوٹل کے باہر ایک ٹیسلاسائبر ٹرک دھماکا ہوا ہے جس میں ایک شخص مارا گیا اور چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.