عالمی سطح پر تعلقات استوارکرنے کیلئے کوشاں ہیں: شامی وزیرخارجہ

0 108

شامی وزیرخارجہ اسد حسن الشیبانی نے کہا کہ شام کی عبوری حکومت عالمی سطح پر تعلقات استوار کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

شامی وزیرخارجہ اسد حسن الشیبانی دورہ سعودی عرب کے بعد قطر پہنچ گئے، قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمٰن سے دوحہ میں ملاقات کی، انہوں نے کہاکہ شام میں تعمیر نو کیلئے قطر کا کردار بہت اہم ہے۔

اسد حسن الشیبانی شام میں استحکام، سلامتی اوراقتصادی بحالی کیلئے متحدہ عرب امارات اوراردن کا دورہ بھی کریں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.