بھارت، اپوزیشن کی 26 جماعتوں کا مودی کے خلاف اتحاد کا اعلان

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا نام انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلیوسز الائنس رکھا گیا

0 52

دہلی(شوریٰ نیوز)بھارت، اپوزیشن کی 26 جماعتوں کا مودی کے خلاف اتحاد کا اعلان،اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا نام انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلیوسز الائنس رکھا گیا ۔بھارت کی تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن کی 26 جماعتوں نے مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ٹکر دینے کے لیے اتحاد کا اعلان کیا ہے جس کا نام انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلیوسز الائنس (انڈیا) رکھا گیا ہے۔بھارتی اپوزیشن جماعتوں کے اس اتحادکا نعرہ ’جیتے گا بھارت‘ ہے، اس حوالے سے ان تمام جماعتوں کی ایک بڑی میٹنگ بنگلورو میں ہوئی جہاں اتحاد کا اعلان کیا گیا۔ ان 26 جماعتوں نے 2019 میں لوک سبھا کے الیکشن میں 134 نشستیں حاصل کی تھیں اور مجموعی طور پر 35 فیصد ووٹ لیے تھے۔اس اتحاد کے اعلان کے موقع پر مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا کہنا تھا کہ آئیے ہمیں نیشنل ڈیولپمنٹ الاؤنس (این ڈی اے) کو چیلنج کرتے ہیں، کیا کوئی ہے جو ’انڈیا‘ کو چیلنج کرے،اس موقع پر کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ 2024 کے انتخابات میں مودی بمقابلہ ‘انڈیا ہوگا جس میں ‘انڈیا میدان مار لےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.