شام، اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ، 4 شامی فوجی جاں بحق

شامی فوجیوں نے جوابی کارروائی میں کچھ اسرائیلی میزائلوں کو مار گرایا

0 128

دمشق(شوریٰ نیوز)شام، اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ، 4 شامی فوجی جاں بحق،شامی فوجیوں نے جوابی کارروائی میں کچھ اسرائیلی میزائلوں کو مار گرایا۔ حملہ مقامی وقت کے مطابق رات سوا 2 بجے کے قریب کیا گیا۔ ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ دارالحکومت دمشق کے قریب ہونے والے حملے میں کچھ ہتھیاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شامی فوجیوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کچھ اسرائیلی میزائلوں کو مار گرایا۔اس حملے سے متعلق اسرائیل نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا، اسرائیل کی جانب سے اکثر شام میں ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں سے منسلک فوجی مقامات کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔کچھ ماہ قبل فروری میں شام نے اسرائیل پر دمشق پر کیے گئے میزائل حملوں میں 4 شہریوں اور ایک فوجی کو ہلاک کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اسرائیلی فوج شاذ و نادر ہی شام میں کیے گئے اپنے حملوں کو تسلیم کرتی ہے، یہاں حالیہ برسوں میں ایران کا اثر و رسوخ بڑھا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.