طالبان حکومت کالڑکیوں کی تعلیم پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ
طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ 2 سال مکمل ہونے کے بعد حکومت کواندرونی یا بیرونی کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ملک میں نافذ قوانین کے لئے اسلام سے قانونی حیثیت حاصل کرتے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کی تعلیم سے متعلق مذہبی اسکالرز میں اختلاف رائے موجود ہے اس لیے تجویز دی گئی ہے کہ لڑکیوں کے اسکول جانے سے زیادہ اہم ہم آہنگی برقرار رکھنا ہے۔
طالبان کے فیصلے کے مطابق خواتین کی بڑی تعداد ملازمتوں سے بھی محروم ہو چکی ہے۔ 15 اگست 2021 میں طالبان نے افغانستان میں اقتدار سنبھالا تھا جب امریکا کی زیر قیادت 20 سال تک لڑنے والی نیٹو فورسز وہاں سے نکل گئی تھیں۔