صیہونی فوج کی فائرنگ سے 2فلسطینی شہید

0 169

غرب اردن میں واقع اریحا کے عقبہ جبر کیمپ پر غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نےدونوں فلسطینیوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

میڈیا کے مطابق اس سے قبل احمد خلیفہ نامی ایک فلسطینی جوان چند روز قبل غرب اردن میں نابلس کے مغرب میں واقع زواتا پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں شہید ہو گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق صیہونی فوجی اپنے جارحانہ مقاصد کے حصول کے لئے آئے دن غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس کو جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں جس میں فلسطینیوں کی ایک تعداد شہید و زخمی ہوجاتی ہے یا انھیں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق فلسطینی مجاہدین بھی صیہونی فوجیوں کے خلاف زبردست کارروائیاں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے صیہونیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.