حماس کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کا یوٹرن، استقامتی محاذ کی بڑی کامیابی

0 142

العربی الجدید کی رپورٹ کے مطابق مصری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی مذاکرات کاروں نے مصری ثالثوں کے ساتھ اپنے حالیہ مذاکرات کے دوران کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیداروں نے حماس کے ہتھیاروں کے معاملے میں لچک کا مظاہرہ کیا ہے اور جنگ بندی معاہدے کے بعد تک اس مسئلے پر غور ملتوی کردیا ہے۔ جس سے ٹرمپ انتظامیہ کے موقف میں تبدیلی کی نشاندہی ہوتی ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ امریکی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے ہزاروں فلسطینوں کو نکالنا ممکن نہیں ۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکہ اب فلسطینی مزاحمت بالخصوص حماس کو فوری طور پر غیر مسلح کرنے کا مطالبہ نہیں کرے گا تاہم اس کے مقابلے میں واشنگٹن نے غزہ کی پٹی سے تمام صہیونی قیدیوں کی رہائی اور ہلاک ہونے والے صیہونیوں کی لاشوں کو تحویل میں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.