اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا غداری ہے: نبیہ بری

0 150

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا کہ صیہونی حکومت اپنے حملوں سے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ لبنان کو تعلقات معمول پر لانے پر مجبور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔لیکن ایسا کبھی نہیں ہوگا کیونکہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا غداری ہے۔

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے واضح کیا کہ ہم جنگ بندی معاہدے کے پابند ہیں اور لبنان صیہونی حکومت کی اشتعال انگیزیوں کا شکار نہیں ہوگا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس مرحلے پر ہمارا ہتھیار صبر ہے اور ہم صبر کے ساتھ ان کا مقابلہ کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.