صیہونی آبادکار مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں داخل ،مسجد کی حرمت پامال

0 18

بڑی تعداد میں صیہونی آبادکار مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں داخل ہو گئے اور اشتعال انگیز اقدامات انجام دے کر مسجد کی حرمت کو پامال کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی آبادکار اپنے کچھ تلمودی مناسک انجام دینے کے بہانے قبلہ اول میں درآئے اور انہیں مسلح صیہونی دہشتگردوں کی مکمل حمایت حاصل رہی۔

الجزیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی غاصبوں نے بیت المقدس کے قدیمی علاقے اور مسجد الاقصیٰ کے باب المغاربہ سے اندر داخل ہونے کے بعد اپنے مذہبی اعمال انجام دینے کی آڑ میں اشتعال انگیزی کی۔ خیال رہے کہ مسجد الاقصیٰ عالم اسلام بالخصوص عرب ممالک کی خاموشی کے سائے میں مسلسل انتہاپسند صیہونی آبادکاروں کے اشتعال انگیز اور گستاخانہ اقدامات کی زد پر رہتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.