فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ اور بمباری ، مزید10 شہید

0 111

صیہونی فوجیوں نے آج بدھ کی صبح ان فلسطینیوں پر فائر کھول دیا جو غذا حاصل کرنے کے لئے صلاح الدین محور پر اکٹھا ہوئے تھے۔ صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے ساتھ ہی اسرائیلی جنگي طیارے ان پر بمباری بھی کر رہے تھے۔

صیہونی فوج کے ان جرائم میں اب تک دس فلسطینی شہید اور ایک سو بارہ زخمی ہوچکے ہیں۔اسی طرح صیہونی حکومت کی توپوں نے مغربی خان یونس کے القرادہ علاقے میں پناہ گزینوں کے خیموں پر حملہ کر کے چار افراد کو شہید کردیا۔

صیہونی فوج کی توپوں نے بھی خان یونس کے قیزان ابورشوان اور البطن علاقوں کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.