ایس آئی ایف سی کی معاونت سے منرلز کمپلیکس کا قیام

0 10

ملکی معیشت کے استحکام اور صنعتی ترقی کے لیے سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی سہولت کاری کے نتیجے میں ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا گیا۔ایس آئی ایف سی کے تعاون اور حکومت پنجاب کی قریبی ہم آہنگی کے ذریعے معدنیات کی تلاش و ترقی کے لیے ’انفال گروپ‘ کے تحت ’منرلز کمپلیکس‘ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، اس منصوبے کے لیے 150 ملین ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری کے ساتھ انفال گروپ کو ورک آرڈر بھی جاری کر دیا گیا۔

یہ منصوبہ پاکستان کی کیمیکل درآمدات میں سالانہ 2.9 بلین ڈالر کی بچت کا باعث بنے گا اور ’راک سالٹ‘ سمیت دیگر اہم کیمیکلز کی برآمدات کے نئے مواقع فراہم کرے گا، منرلز کمپلیکس نہ صرف معدنی شعبے میں ایک بڑی پیش رفت ہے بلکہ اس سے کیمیکل انڈسٹری کی پیداواری صلاحیت میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

اس کامیاب سرمایہ کاری پر تبصرہ کرتے ہوئے انفال سیمنٹ لمیٹڈ کے سی ای او زاہد ندیم نے کہا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے کمپنی کو ’راک سالٹ ایکسپلوریشن لائسنس‘ حاصل کرنے میں بھرپور مدد ملی جو کہ قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے، صنعتی ترقی کی رفتار بڑھانے اور مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

یہ پیشرفت اس بات کی غماز ہے کہ اگر پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان قریبی تعاون برقرار رکھا جائے تو پاکستان اپنے قدرتی وسائل کو بہتر طور پر بروئے کار لا کر اقتصادی خود کفالت کی جانب کامیابی سے بڑھ سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.