اسرائیل تنازع کا حل آزاد اور خود مختار فلسطین ہی ہے، روس

0 123

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے عرب لیگ کے سربراہ احمد ابو الغیط نے ملاقات کی اور غزہ میں ہونے والی جھڑپوں پر تبادلہ خیال کیا جس میں اب تک 700 سے زائد اسرائیلی ہلاک اور 550 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں روسی وزیر خارجہ نے امریکا کا نام لیے بغیر اس خدشے کا اظہار کیا کہ اس جھڑپ میں کوئی غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا نے حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی مدد کے لیے جنگی طیارہ بردار بحری جہاز بھیجا ہے جس پر روس نے جنگ کے طویل ہوجانے کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل میں امن کا سب سے زیادہ قابل اعتماد حل ہے۔ صرف جنگ سے سلامتی کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا، جنگ میں دونوں جانب کے اب تک سینکڑوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.