لبنان کی مزاحتمی تنظیم حزب اللہ کے اسرائیلی ٹینکوں پر میزائل حملے

0 92

ادھر لبنان کی مزاحتمی تنظیم حزب اللہ نے سرحد پر اسرائیلی ٹینک کو گائیڈڈ میزائل سے تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کر دی۔

رپورٹس کے مطابق حملے کے وقت ٹینک میں موجود فوجیوں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی، اس کے علاوہ سرحدی علاقوں میں فوجی گاڑیاں بھی چن چن کر نشانہ بنائی گئیں۔

حزب اللہ نے ایک اور اسرائیلی ٹینک کو تباہ اور دو فوجیوں کو ہلاک کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

اس کے علاوہ حزب اللہ نے سرحدی علاقوں پر اسرائیل کے لگائے گئے نگرانی کے کیمروں کو بھی خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.