لبنان کی تحریک مزاحمت اور جارح اسرائیلی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں

0 115

پریس ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر لبنان کی تحریک مزاحمت اور غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے درمیان لڑائی جاری ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر لبنان کی تحریک مزاحمت اور غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان میں شبعا کے علاقے میں کئی دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

حزب اللہ لبنان نے جنوبی لبنان میں حولا کے اطراف میں واقع العباد اور مرکبا میں صیہونی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ حملے صیہونی فوج کی گولہ باری کے جواب میں کئے گئے ہیں۔

غاصب صیہونی فوج نے زبقین اور شیخین پر بھی گولہ باری کی ہے۔ حزب اللہ لبنان نے حالیہ دنوں کے دوران غزہ میں غاصب صیہونی فوج کے ہاتھوں عام شہریوں خاص طور سے عورتوں اور بچوں کے وحشیانہ قتل عام کے بعد شمالی مقبوضہ علاقوں میں صیہونی فوجی ٹھکانوں کو بارہا نشانہ بنایا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.