حماس کا پلٹ وار، متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی

0 116

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین القسام بريگیڈ نے غاصب حکومت کی فوج کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے اور غزہ پٹی کے شمالی حصے میں دراندازی کی کوشش کرنے والی صیہونی افواج کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاع دی ہے۔

طوفان الاقصیٰ آپریشن کے تحت صیہونیوں کے ٹھکانوں پر مزاحمت کاروں کے راکٹ حملے بدستور جاری ہیں، عزالدین القسام بریگیڈ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ القسام کے جنگجو غزہ پٹی کے شمال میں بیت لاحیا کے شمال مغرب میں واقع امریکی علاقے میں گھسنے کی کوشش کرنے والے صیہونی فوجیوں کے ساتھ جنگ میں مصروف ہیں۔

القسام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ القسام کے جنگجوؤں نے دشمن کی افواج کے ساتھ مسلح تصادم میں "یاسین 105” اینٹی آرمر مارٹر اور توپ خانے سے صیہونی فوج کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جبکہ حماس کے اسنائپروں نے متعدد اسنائپنگ آپریشنز بھی انجام دیئے۔

اس بیان کے مطابق صیہونی دشمن نے اعتراف کیا ہے کہ القسام کے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ میں اس کے متعدد فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

القسام بریگیڈز نے بھی ایک اور بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے صیہونی حکومت کی بکتر بند گاڑیوں کے اجتماع کے مرکز کو الزواری ڈرون سے نشانہ بنایا، یہ فوجی بیت لاحیا کے شمال مغربی علاقے میں دراندازی کر رہی تھیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.