عسقلان اور دیگر مقبوضہ علاقوں پر فلسطینی مجاہدین کا راکٹوں سے زبردست حملہ

0 283

میڈیا ذرائع نے آج (ہفتہ) شام کو مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں واقع شہر عسقلان اور بعض دیگر صہیونی بستیوں پر فلسطینی مجاہدین کے راکٹوں کے حملے کی اطلاع دی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق شہر عسقلان اور غاصب صیہونی حکومتکے جنوب میں واقع علاقوں زیکیم اور مفلاسیم میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق عسقلان میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور فلسطینی ذرائع نے اس شہر میں صیہونی حکومت کے آئرن ڈوم دفاعی نظام کے فعال ہونے کی اطلاع دی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ نیر عوز بستی میں بھی سائرن بجنے کی اطلاعات ہیں۔

اس سے پہلے بھی میڈیا ذرائع نے غزہ پر دوبارہ صیہونی جارحیت شروع کرنے کے ردعمل میں غزہ کی پٹی سے متصل صہیونی بستیوں پر فلسطینی مجاہدین کے راکٹ حملے کی اطلاع دی۔

یکم دسمبر جمعہ کی صبح غزہ میں سات دن کی عارضی جنگ بندی کے کے بعد صیہونی فوج نے غزہ پٹی بالخصوص خان یونس شہر پر دوبارہ بمباری شروع کردی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان "اشرف القدرہ” نے آج سہ پہر اعلان کیا کہ جمعہ سے غزہ پر دوبارہ جارحیت شروع ہونے کے بعد سے اب تک 193 فلسطینی شہید اور 600 زخمی ہوئے ہیں اور اس طرح 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی صیہونی جارحیت میں اب تک کل 15 ہزار 207 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.