مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے چار فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے شدید حملے

0 259

حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی حکومت کے چار فوجی ٹھکانوں پر حملوں کی خبر دی ہے۔

المیادین نیوز چینل کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے المطلہ کے فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں صیہونی افواج کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے شبعا کے علاقے میں الرمثا اور رویسات العلم والسماقه کے فوجی ٹھکانوں پر بھی حملے کئے ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں معینہ اہداف کو براہ راست اور درست طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ ابھی حال ہی میں روزنامہ الاخبار نے لکھا ہے کہ حزب اللہ لبنان خاص ٹیکٹکس اختیار کی ہیں جن کا دشمن مقابلہ نہیں کر سکتا۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.