3 ہزار صیہونی فوجی چلنے پھرنے سے معذور ہوگئے

0 190

جنگ غزہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک غاصب صیہونی حکومت کے کم از کم 3 ہزار زخمی فوجی چلنے پھرنے سے معذور ہوگئے ہیں۔

صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنگ غزہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک جو غاصب صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں ان میں سے کم از کم 3 ہزار فوجی معذور ہوگئے ہیں۔

فلسطین کے استقامتی مجاہدین نے گذشتہ 7 اکتوبر کو تل ابیب کے خلاف اچانک طوفان الاقصیٰ نامی آپریشن شروع کیا تھا جس میں غاصب صیہونی حکومت کے اہم مقامات کو نشانہ بنایا تھا۔ اس اچانک حملے میں غاصب صیہونی حکومت کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

اس کے بعد صیہونی فوج نے اپنی شرمناک شکست کا بدلہ لینے اور بزعم خود فلسطینی مجاہدین کی کارروائیوں کو روکنے کے لئے غزہ پٹی پر تابڑ توڑ حملے شروع کئے جو ابھی تک جاری ہیں۔ غاصب فوجیوں نے غزہ پٹی میں واقع گزرگاہوں، خاص طور سے، مسجدوں اور طبی مراکز کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

النشرہ نیوز ویب سائٹ کے مطابق اب غاصب صیہونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز سے اب تک اس کے 5 ہزار زخمی فوجی مختلف صیہونی ہسپتالوں میں داخل ہوچکے ہیں۔ ہسپتالوں میں داخل زخمی صیہونی فوجیوں میں سے کم سے کم 3 ہزار فوجیوں کے معذور ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

خبری ذرائع کے مطابق جنگ غزہ کے آغاز سے اب تک 10 ہزار سے زیادہ صیہونی فوجی زخمی ہوچکے ہیں۔ زخمی فوجیوں میں سے 131 فوجی علاج کے دوران ہلاک ہوگئے جبکہ 471 صیہونی فوجی بہت نازک حالت میں ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.