صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں پر حزب اللہ کے تابڑ توڑ حملے، متعدد صیہونی فوجی ہلاک و زخمی

0 194

حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا ہے جس میں صیہونی ذرائع نے ایک صیہونی فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

صیہونی حکومت کے چینل تیرہ نے خبردی ہے کہ ایک صیہونی فوجی حزب اللہ کے حملے میں ہلاک ہوگيا ہے- اس چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ صیہونی فوجی آج صبح مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع شتولا ٹاؤن میں حزب اللہ کے میزائل حملے میں ہلاک ہوا ہے اور ایک دوسرا فوجی زخمی ہوگیا۔

یہ خبرایسے میں سامنے آئی ہے کہ جب حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ صیہونی فوج اپنے ہونے والے جانی نقصانات کےبارے میں صحیح اعداد وشمار نہیں بتا رہی ہے اور جو اعداد وشمار بتائے جا رہے ہيں اس میں حقیقت نہیں ہے۔

حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے المنارہ پر بھی حملہ کیا ہے کہ جس کی تصاویر بھی صیہونی ذرائع نے شائع کرکے خبر دی ہے کہ اس حملے میں صیہونیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے متعدد بیانات میں کہا ہے کہ یہ حملے غزہ کے عوام اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں انجام پا رہے ہيں اورغزہ کے خلاف جارحانہ حملے جاری رہنے تک یہ حملے بھی جاری رہیں گے-

صیہونی اخبار ھاآرتض نے بھی حال ہی میں ایک تحقیق کے بعد کہا ہے غاصب صیہونی حکومت نے زخمی ہونے والے فوجیوں کے بارے میں جن اعداد وشمار کا اعلان کیا ہے وہ ہسپتالوں سے ملنےوالی اعداد وشمار سے مطابقت نہیں رکھتے اور ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد، اعلان شدہ اعداد و شمار سے کہيں زیادہ ہے ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.