صیہونی فوجیوں نے جبالیہ میں 12 فلسطینی بچوں اور خواتین کو شہید کردیا

0 207

اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے جبالیہ میں ایک گھر پر بمباری کرکے 12 فلسطینی بچوں اور خواتین کو شہید کردیا ہے۔

المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ پٹی کے شمال میں ایک اور جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غاصب فوجیوں نے غزہ پٹی کے شمالی علاقے جبالیہ میں ایک گھر پر بماری کی جس میں 12 بچے اور خواتین شہید ہوگئے۔

اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے غزہ شہر کے وسط میں واقع سیٹیلائٹ چینل "الاقصیٰ” کے دفتر پر بھی بمباری کی ہے۔ اس بمباری میں الاقصیٰ چینل کے 13 کارکنان کو شہید کردیا۔

ادھر غزہ شہر کے مغرب میں واقع الشاطی کیمپ پر حملہ کرکے 6 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ اس حملے میں کئی فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ المغازی کیمپ کے وسط میں واقع ایک گھر پر ہوئے صیہونی فوجیوں کے حملے میں ایک معصوم فلسطینی بچی شہید اور کئی دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے غزہ پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مغربی علاقے جورہ العقاد میں واقع ایک دیگر گھر کو نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں کئی فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.