غزہ کی زمینی جنگ میں صیہونی فوجیوں کو بھاری جانی نقصان

0 171

صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں استقامت کے ساتھ صیہونی فوجیوں کی جھڑپ میں پانچ فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہيں۔

صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان ہاکاری نے اعتراف کیا کہ غزہ میں زمینی جنگ میں ہلاک ہونے والے اس کے فوجیوں کی تعداد ایک سو چوالیس تک پہنچ چکی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق طوفان الاقصی آپریشن کے بعد سے اب تک ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد چارسو ستتر ہوگئی ہے جن میں سے ایک سو چوالیس صرف غزہ پر زمینی حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔

دریں اثنا صیہونی حکومت کی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں فلسطینی استقامتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں ميں اس کے بیالیس فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

فلسطینی استقامتی گروہوں نے سات اکتوبر کوغاصب صیہونی حکومت کے خلاف طوفان الاقصی آپریشن انجام دیا جس کے بعد صیہونی حکومت نے اپنی اس ذلت آمیز شکست کا انتقام لینے کے لئے غزہ پٹی کی تمام گذرگاہوں کو بند اور اس پورے علاقے پر وحشیانہ بمباری شروع کردی جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.