صیہونی جہازوں پر حملے جاری رکھیں گے،محمد عبدالسلام
یمنی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ صیہونی بندرگاہوں کی جانب جانے والے تمام جہازوں پر حملے جاری رہیں گے۔
یمن کی نیشنل سالویشن فرنٹ کی حکومت کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اعلان کیا ہے کہ مسئلہ فلسطین اور غزہ پر حملے کے سلسلے میں یمن کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئي ہے اور امریکی حملے اور دھمکیوں کے بعد بھی اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
عبدالسلام نے کہا کہ یمن کا مطالبہ ہے کہ غزہ میں جنگ ختم کی جائے اور اس علاقے کے جنوبی و شمالی علاقوں میں غذائی اشیاء اور دوائيں پہنچنے کی اجازت دی جائے۔
یمن کی حکومت کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ عالمی برادری سے صلاح و مشورہ ہوا ہے اور طے پایا ہے کہ صیہونی حکومت سے متعلق بحری جہازوں کے سوا دنیا کے تمام ممالک کے جہاز محفوظ ہيں۔
محمد عبدالسلام نے مزید کہا کہ یمن کشیدگی نہيں چاہتا لیکن جو بحیرہ احمر کو فوجی علاقہ بنانے کی کوشش کررہے ہيں اور وہاں بحری جہاز ، بیڑے اور فوجی تعینات کردیئے ہيں وہ امریکہ اور برطانیہ ہیں۔