صیہونی فوجی چوکیوں پر حزب اللہ کے میزائلی حملے

0 249

حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں پیر کو تین صیہونی فوجی چوکیوں پر حملے کئے۔

ارنا نے لبنانی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ نے المطلہ، برکہ ریشا اور رامیم میں صیہونی فوجی چوکیوں پر میزائل سے حملے کئے ہیں۔

حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدوں نے غزہ کے مظلوم عوام اور استقامتی فلسطینی محاذ کی حمایت میں پیر کی شام صیہونی حکومت کی رامیم فوجی چوکی کو میزائل سے نشانہ بنایا اور جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

لبنانی میڈیا نے اسی کے ساتھ المطلہ اور برکہ ریشا میں بھی صیہونی فوجی چوکیوں پر حزب اللہ کے میزائلی حملے کی خبر دی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے برکہ الریشا پر حملے میں برکات نامی میزائل سے حملہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ پرغاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی اہداف پر تسلسل کے ساتھ حملے کئے ہیں ۔ حال ہی میں روزنامہ الاخبار نے لکھا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی اہداف پر حملے کے لئے خاص حکمت عملی اپنائی ہے جس کے مقابلے پر صیہونی دشمن قادر نہیں ہے۔ صیہونی میڈیا نے بھی بارہا اعتراف کیا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر حزب اللہ لبنان کو بدستور برتری حاصل ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.