فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں میں شدید جھڑپیں

0 260

فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

فلسطینی مجاہدین کی غرب اردن کے شہر طوباس میں تیاسیر گذرگاہ میں صیہونی فوجیوں سے جھڑپ ہوگئی۔ شہدائے الاقصی بریگيڈ نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے تیاسیر چک پوسٹ پر گولہ باری کی ہے۔

صیہونی فوجیوں نے اسی طرح مشرقی نابلس میں بلاطہ کیمپ پر حملہ کیا ہے اس حملے کے نتیجے میں فلسطینی مجاہدین اور غاصب فوجیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی شروع ہوگئی ہے۔

اسی طرح صیہونی فوجیوں نے جنوب مشرقی بیت لحم میں تقوع ٹاؤن دھاوا بول دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.