صیہونی حکومت کا شام میں حملہ، ایرانی پاسداران انقلاب کے عہدیدار سمیت 5 افراد ہلاک

0 274

شام کے دارالحکومت دمشق میں صیہونی حملے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ صیہونی حکومت نے شامی دارالحکومت دمشق میں ایرانی حکام کے زیر استعمال عمارت کو نشانہ بنایا۔

خبر ایجنسی کے مطابق صیہونی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے عہدیدار سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ صیہونی حملے کا نشانہ بننے والی عمارت ایرانی ایڈوائزرز کے زیر استعمال تھی۔

خبر ایجنسی کے مطابق شام کے سرکاری میڈیا نے دمشق میں عمارت پر ممکنہ صیہونی حملہ رپورٹ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.