غزہ میں صیہونی فوج کی بربریت جاری، پچیس فلسطینی شہید ، درجنوں زخمی

0 289

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر فسلطینی پناہ گزینوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا،صیہونی حکومت نے مغربی ملکوں خاص طور پر امریکہ کی حمایت اور عالمی برادری کی خاموشی کے سائے میں فلسطینی قوم کے خلاف جرائم جاری رکھتے ہوئے فلسطینیوں کی پناہ گاہوں پر حملہ کیا ہے کہ جس کے دوران پچیس فلسطینی شہید ہوگئے-

غیر ملکی نیوزچینل کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں دسیوں فلسطینی زخمی بھی ہوئےہيں ، یہ حملہ جنوبی غزہ کے مشرقی رفح میں کیا گیا- غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کی صبح کو غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد اٹھائیس ہزار سے زیادہ اعلان کی ہے-

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.